ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل انجمن پی یو کا لج فار ویمن میں اسا تذہ و سر پرست کی نشست

بھٹکل انجمن پی یو کا لج فار ویمن میں اسا تذہ و سر پرست کی نشست

Wed, 24 Jan 2018 14:32:54    S.O. News Service

بھٹکل 24/جنوری (ایس او نیوز/پریس ریلیز) مورخہ ۲۰ جنوری ۲۰۱۸بروز سنیچر انجمن پی یو کا لج فار ویمن بھٹکل کے بی بی خیر النسا قا ضیا حسن با پا ہال میں صبح سا ڑھے دس بجے پرنسپل محترمہ ڈا کٹر فرزانہ محتشم کی زیرِ نگرانی اسا تذہ و سرپرست کی نشست کا اہتما م کیا گیا۔ جلسے میں اراکینِ مشاورتی کمیٹی محترمہ سیما قا سمجی ، محترمہ صا دقہ قا ضیااور کثیر تعدا د میں سرپرستانِ طا لبات شریک تھیں۔ محترمہ شہنا زایس ۔اے ( ہسٹری لکچرر) نے جلسہ کی نظا مت کی ذمہ داری سنبھا لی۔

نشست کا با قا عدہ آغازکامرس سا لِ اول کی طا لبہ زلفا محمد ذبیع اللہ کی قرات اور تسنیم انجم علی ملاں کے ترجمے سے کیا گیا۔ نعت خوانی کا شرف ریحام فضل الرحمٰن رکن الدین(آرٹس سا لِ اول ) کو حاصل ہوا۔ محترمہ محسنہ خان( اردو لکچر ر ) نے جلسہ میں شریک مہما نوں اور سرپرست خوا تین کا بڑے ہی مشفقانہ انداز میں استقبا ل کرتے ہوئے کہا کہ ما ں کی گودبچے کی پہلی درس گا ہ ہے۔ جس گھر میں نیک اور تعلیم یا فتہ ماں ہوتی ہے ، وہ گھر انسا نیت اور تہذیب یا فتہ یو نیورسٹی ہے۔ جس طرح بچوں کی تعلیم و تربیت میں اسا تذہ کا اہم کردار ہوتا ہے ،اسی طرح والدین کا بھی ہوتا ہے ،خاص کر ایک ماں کا۔ لہذا طا لبات کے روشن مستقبل کے لیے سر پرست و اسا تذہ کا تال میل ضروری ہے۔

ہندی لکچر ر محترمہ وحیدہ آر۔جی نے بے حد متا ثر کن انداز میں انجمن کے تعلیمی اداروں کی خدمات کا جا ئزہ لیا۔ اداروں میں زیرِ تعلیم طلبا و طا لبات کی قا بلیت کو سراہا تے ہوئے کہا کہ انجمن اداروں میں زیرِ تعلیم طلبا و طا لبات دنیا کے کسی بھی کونے میں اپنی ایک الگ شنا خت بنا نے کی استعداد رکھتے ہیں۔ اور بھٹکل انجمن کو’’ تعلیمی فیکٹری ‘‘ قرار دیا۔ محترمہ نے اپنے وسیع تجربے کو بروئے کا ر لاتے ہوئے امتحا نات کے دورا ن درپیش مسا ئل ، دشوا ریوں و پیچیدگیوں کو بڑے ہی سلجھے ہوئے مصلحتا نہ انداز میں تفصیل سے پیش کرتے ہوئے امتحا نات سے پہلے منا سب تدابیر کے گر سے روشناس کیا۔ کمپیوٹر سا ئنس لکچرر محترمہ نورِ اسحد محتشم نے پریکٹیکل امتحا نات وتجربات کے متعلق بڑے ہی دل پذیر انہ انداز میں سا معین سے خطا ب کیا۔ اور فرما یا کہ جتنی اہمیت تھیری امتحان کی ہوتی ہے ،اتنی ہی پریکٹیکل امتحان کی ہے۔ جو طا لبہ پریکٹیکل میں نا کام ہوجا تی ہے ، وہ تھیری میں بھی نا کام سمجھی جا ئے گی۔ محترمہ سیما قا سمجی نے نشست میں شریک تمام سرپرست خوا تین کی کثیر تعداد کو سراہا تے ہو ئے پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ محتشم کو یہ مژدہ سنا یا کہ ہم نے انجمن کے کئی اداروں میں ایسی نشستوں میں شرکت کی ہے ، لیکن سرپرستوں کی یہ تعداد کسی بھی ادارے میںآج تک نہیں ملی۔ یہ تعداد اس بات کا ثبوت دیتی ہے کہ وا لدین کا تعلیم کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔ اور فرما یا کہ گھر کا ماحول بچوں کی شخصیت پر کافی اثر کرتا ہے، اس لیے امتحان کے دوران گھر کا ماحول بچوں کی دلچسپی کے مطا بق ڈھا لیں ۔ اور انجمن میں %۹۰ نشا نات حا صل کرنے والوں کو اسکا لر شپ کی نویددی۔ محترمہ صا دقہ قا ضیا نے بھی سرپرست خواتین کی تعداد کو سراہاتے ہوئے آئندہ نظم و ضبط کو قا ئم رکھنے کے لیے وقت کی پا بندی پر زور دیا۔ اور امتحا نات کی تیاری کے لیے طا لبات کو خوب محنت و مشقت کرانے کی والدین سے 

گذارش کرتے ہوئے فرمایا کہ ہماری قوم میں ڈ اکٹرس ، انجنئیرس کی کمی ہے۔ اور آج کا یہ وقت فیصلہ کن وقت ہے۔ ہو سکتا ہے ، ہمیں اپنی قوم سے ہی بہترین ڈاکٹرس اور انجنئیرس مل جا ئیں۔

کالج پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ محتشم نے اپنے ذرین خیا لات کو نہا یت ہی پر اثر انداز میں پیش کرتے ہوئے والدین کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔ انھیں اس بات سے نہایت حوصلہ ملا کہ ان کے فون پر لبیک کہتے ہوئے خوا تین نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ مستقبل میں مزید محنت و خلوص کا مظا ہرہ کرینگی۔ مزید فرما یا کہ شخصیت پر ماں کے کردار کی چھاپ ہوتی ہے۔ اور والدین سے یہ گذارش کی کہ وہ طا لبات کی ہر حرکت پر نظر رکھیں۔ انکی پڑھا ئی پر دھیان دیں،ور انکے نتا ئج کو پرکھیں۔ ہمارے بچے ہمارے مستقبل کی امید ہیں۔ جب تک بچہ کا لج میں ہوتا ہے، ہم اس کی اصلا ح اور تربیت کی کو شش کرتے ہیں، لیکن ماں باپ کی توجہ کے بغیر بچے کی صحیح تربیت کا خوش گوار فریضہ انجام پانا ممکن نہیں ۔ کالج میں لی جانے والی Remedial Classes اور کیمسٹری اور میتھس کی طالبات کے لیے DashadvigeکےC.Dمنگوا کر ان کو امتحان کے لیے تیار کرانے کے منصوبے سے آگا ہ کیا۔ اور فرما یا کہ وقت کے کیلنڈر میں کوئی چھٹی نہیں ہوتی،اس لے طا لبات کو بنا ء رکے بنا ء تھکے محنت کرانے کی ہدایت کی۔

جلسہ کے آخر میں وا لدین کو ایک فیڈ بیک فارم دیا گیا۔تاکہ وہ اپنی بہترین رائے سے ہمیں نوازیں۔ جس کے نتا ئج حوصلہ افزاء رہے۔ فزکس لکچرر محترمہ فا طمہ غزالہ کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ نشست برخا ست ہوئی۔


Share: